30 جنوری، 2025، 9:34 PM

صیہونیوں کے تاخیری حربے ناکام، فلسطینی قیدی رہا ہو گئے+ ویڈیو

صیہونیوں کے تاخیری حربے ناکام، فلسطینی قیدی رہا ہو گئے+ ویڈیو

فلسطینی میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو لے جانے والی گاڑیاں صیہونی رژیم کی عوفر جیل سے روانہ ہو گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونیوں کے غیر معقول بہانوں کے باعث کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد بالآخر فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔

 فلسطینی میڈیا ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ صیہونی حکومت نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے تیسرے مرحلے میں تاخیری حربوں کا سہارا، تاہم وہ بالآخر فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر مجبور ہوگئی۔

فلسطینی میڈیا نے اس مرحلے کی تصاویر شائع کرتے ہوئے بتایا کہ 110 فلسطینی قیدیوں کو لے جانے والی گاڑیاں عوفر جیل سے روانہ ہوگئی ہیں۔

 110 فلسطینی اسیروں کے بدلے 3 صہیونی خواتین کے تبادلے کا عمل آج دن کو ریڈ کراس کی نگرانی میں شروع ہو چکا ہے۔

News ID 1929959

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha