30 جنوری، 2025، 6:21 PM

واشنگٹن طیارہ حادثے کے شکار تمام مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق، 30 افراد کی لاشیں مل گئیں

واشنگٹن طیارہ حادثے کے شکار تمام مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق، 30 افراد کی لاشیں مل گئیں

امریکی دار الحکومت واشنگٹن میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے بعد درجنوں لاشیں دریائے پوڈمک سے ملی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں آج صبح طیارہ حادثہ کا شکار ہونے والے 30 افراد کی لاشیں ملی ہیں

مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے، تاہم جائے وقوعہ سے لاشوں کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر کوششیں جاری ہیں۔ 

 دوسری طرف امریکن سول ایوی ایشن ایجنسی نے آگاہ کیا کہ 64 مسافروں اور عملے کے ساتھ امریکن ایئر لائن کا طیارہ واشنگٹن کے آسمان پر ایک فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب مسافر طیارہ رونالڈ ریگن ایئرپورٹ کے رن وے 33 کے قریب آ رہا تھا۔

News ID 1929953

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha