مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، کردستان کے مرکز سنندج کے اہل سنت امام جمعہ ماموستا فایق رستمی نے کہا ہے کہ کردستان کے عوام نے انتخابات میں شرکت کی تاکہ باصلاحیت امیدوار کے انتخاب میں اپنا حصہ ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے آج پولنگ اسٹیشنز پر حاضر ہوکر اتحاد اور ہمدلی کا مظاہرہ کیا۔ امیدواروں کے انتخاب کا معیار عوام کی خدمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ منتخب امیدوار کو بھی عوامی مطالبات اور ضروریات کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
ماموستا فایق نے کہا کہ ایرانی عوام نے جنگ میں بڑی قربانی دی۔ معاشرے کے کمزور اور غریب طبقات کا خیال رکھنا عوام کی زمہ داری ہے۔
آپ کا تبصرہ