21 نومبر، 2025، 4:20 PM

کوئی بھی سازش فلسطینیوں کے عزم و ارادے کو کمزور نہیں کر سکتی، امام جمعہ تہران

کوئی بھی سازش فلسطینیوں کے عزم و ارادے کو کمزور نہیں کر سکتی، امام جمعہ تہران

امام جمعہ تہران نے کہا ہے کہ ایران فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،کوئی بھی سازش فلسطینیوں کے عزم و ارادے کو کمزور نہیں کر سکتی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ تہران حجت‌الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے کہا کہ فلسطینی عوام اس وقت شدید ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں اور کوئی بھی منصوبہ یا قرارداد ان کے عزم اور حوصلے کو کمزور نہیں کرسکتی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مظلوم فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ان کے لیے انسانی امداد فراہم کرے گا تاکہ مقبوضہ علاقے میں ان کی زندگی آسان بنائی جاسکے۔

تہران کے مؤقت امام جمعہ نے ایرانی معاشرے میں خاندان کے اہم کردار پر بھی زور دیا، کہا کہ خاندان معاشرے کا سب سے بڑا اثاثہ ہے اور اس اثاثے کی حفاظت عفت کے فروغ کے ذریعے ممکن ہے۔

انہوں نے مغربی ممالک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں خاندان کی تباہی کی سب سے بڑی وجہ عفت کی کمی ہے، جو خاندانی بنیادوں کو کمزور اور بکھرنے پر مجبور کرتی ہے۔

حاج علی اکبری نے ایرانی عوام کو عفت، خاندانی وحدت اور معاشرتی اقدار کے تحفظ پر عمل کرنے کی اہمیت یاد دلائی اور کہا کہ یہی معاشرتی مضبوطی اور قومی سلامتی کی ضمانت ہے۔

News ID 1936625

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha