5 جولائی، 2024، 4:59 PM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

جنوبی خراسان، پولنگ اسٹیشنز پر عوام کا جم غفیر، نامکمل کام کو پورا کرنے کا عزم

جنوبی خراسان، پولنگ اسٹیشنز پر عوام کا جم غفیر، نامکمل کام کو پورا کرنے کا عزم

بیرجند میں عوام کا جم غفیر پولنگ اسٹیشنز پر اپنے حق رائے کا اظہار کرنے کے لیے موجود ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ خراسان جنوبی کے دارالحکومت بیرجند میں ملک کے دوسرے شہروں کی طرح عوام جوش و خروش سے ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی نسبت دوسرے مرحلے میں ٹرن آؤٹ زیادہ ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے میں ٹرن آؤٹ کی شرح 60 فیصد ہے۔

بیرجند میں زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے ووٹ دینے آرہے ہیں۔ بچے، جوان، بوڑھے، مرد اور عورت بڑی تعداد میں شرکت کرکے اس مرتبہ ریکارڈ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ والدین گود میں بچوں کو لے کر پولنگ اسٹیشنز کا رخ کررہے ہیں تاکہ بچوں کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ سکیں۔

جنوبی خراسان، پولنگ اسٹیشنز پر عوام کا جم غفیر، نامکمل کام کو پورا کرنے کا عزم

دو بچوں کی ماں مرضیہ پروردہ نے مہر نیوز کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے میں بھی ووٹ دوں گی اور صدر کے انتخاب میں حصہ لے کر ملک کے مستقبل کے لیے اپنا وظیفہ انجام دوں گی۔

پولنگ اسٹیشن پر صف میں موجود رضا بہی نے کہا کہ اگرچہ باصلاحیت فرد کا انتخاب بہت اہمیت رکھتا ہے تاہم رہبر معظم نے تاکید کی ہے کہ زیادہ ٹرن آؤٹ سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں صبح آٹھ بجے سے ہی پولنگ سٹیشن پر موجود ہوں تاکہ ملکی نظام کے ساتھ اپنی وابستگی کا ثبوت دوں۔

جنوبی خراسان، پولنگ اسٹیشنز پر عوام کا جم غفیر، نامکمل کام کو پورا کرنے کا عزم

انہوں نے کہا کہ انتخابات انقلاب اسلامی کی برکات میں سے ہے۔ ہمیں امام خمینی اور شہداء سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے انتخابات میں شرکت کرنا چاہیے۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن کے سربراہ سید محمد رضا طالبی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے دو مراحل میں شفاف انتخابات کے انعقاد کی پوری کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پورے ملک میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ جنوبی خراسان میں رہا اور 64 فیصد لوگوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

جنوبی خراسان، پولنگ اسٹیشنز پر عوام کا جم غفیر، نامکمل کام کو پورا کرنے کا عزم

انہوں نے کہا انتخابات ملک کے مستقبل پر دور رس اثرات مرتب کرتے ہیں۔ عوام کو رہبر معظم کی ندا پر لبیک کہتے ہوئے ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے ووٹ دیں۔

News ID 1925220

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha