29 جون، 2024، 3:56 PM

ایرانی صدارتی انتخابات، قالیباف نے جلیلی کی حمایت کا اعلان کردیا

ایرانی صدارتی انتخابات، قالیباف نے جلیلی کی حمایت کا اعلان کردیا

ایرانی صدارتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں باقر قالیباف نے سعید جلیلی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران میں کل جمعہ کے دن صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے گئے۔ چاروں امیدواروں میں سے کوئی بھی مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کرسکا جس کی وجہ سے سے ابتدائی دو امیدواروں کے درمیان اگلے مرحلے میں دوبارہ مقابلہ ہوگا۔

اگلے مرحلے میں محمد باقر قالیباف نے سعید جلیلی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں مسعود پزشکیان کا احترام کرتا ہوں تاہم انقلابی نظریات کے حامیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ سعید جلیلی کو ووٹ دیں۔

یاد رہے کہ ایرانی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ووٹنگ کی گنتی کے بعد کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔ چاروں امیدواروں میں سے مسعود پزشکیان نے ایک کروڑ چار لاکھ سے زائد جبکہ سعید جلیلی نے 94 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے ہیں۔ اس طرح مسعود پزشکیان پہلے نمبر اور سعید جلیلی دوسرے نمبر پر رہے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے 33 لاکھ جبکہ مصطفی پور محمدی نے دو لاکھ سے زائد ووٹ لئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ٹرن آؤٹ کی شرح 40 فیصد رہی۔ 

اگلے مرحلے میں پزشکیان اور سعید جلیلی کے درمیان 5 جولائی کو دوبارہ مقابلہ ہوگا۔

News ID 1925080

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha