5 جولائی، 2024، 6:59 AM

ایران، صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج ووٹنگ ہوگی

ایران، صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج ووٹنگ ہوگی

ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج سعید جلیلی اور مسعود پزشکیان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج ووٹنگ ہوگی جس میں سعید جلیلی اور مسعود پزشکیان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں پولنگ کے انتظامات مکمل ہیں۔ اندرون ملک اور بیرون ملک مقیم ایرانیوں کو انتخابات میں شریک کرنے کے لیے تمام اہم۔مراکز پر پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔

اس موقع پر امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی فورسز کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ پولیس چیف کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کو تیار رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کرسکا تھا جس کی وجہ سے اگلے مرحلے میں سعید جلیلی اور مسعود پزشکیان کے درمیان آج چوبارہ مقابلہ ہوگا۔

News ID 1925189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha