29 جون، 2024، 12:58 PM

ایرانی صدارتی انتخابات اگلے راؤنڈ میں داخل، جلیلی اور پزشکیان کے درمیان مقابلہ ہوگا

ایرانی صدارتی انتخابات اگلے راؤنڈ میں داخل، جلیلی اور پزشکیان کے درمیان مقابلہ ہوگا

الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سعید جلیلی اور مسعود پزشکیان کے درمیان اگلے جمعہ کو دوبارہ مقابلہ ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی صدارتی انتخابات میں امیدواروں کو مطلوبہ اکثریت نہ ملنے کی وجہ اگلے راؤنڈ دوبارہ مقابلہ ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے کہا کہ چودہویں صدارتی انتخابات میں تمام حلقوں میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے 58 ہزار 640 پولنگ اسٹیشنز میں دیے گئے ووٹوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 45 لاکھ 35 ہزار 185 تھی۔

ووٹوں کی گنتی کے بعد مسعود پزشکیان نے 1 کروڑ 4 لاکھ 5ہزار 191، سعید جلیلی نے 94 لاکھ 73 ہزار 298، محمد باقر قالیباف نے 33 لاکھ 83 ہزار 340 اور مصطفی پور محمدی نے 2 لاکھ 6 ہزار 397 ووٹ حاصل کئے۔

پہلے مرحلے میں کسی بھی امیدوار کو پچاس فیصد سے زیادہ ووٹ نہیں ملا لہذا آئین کے مطابق ابتدائی دو نمبر کے امیدواروں کے درمیان اگلے مرحلے میں دوبارہ انتخابات ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ اگلے مرحلے کے لئے تمام ضروری مراحل انجام دیے گئے ہیں اس کے بارے میں وزارت داخلہ کی جانب سے اطلاع رسانی کی جائے گی۔

News ID 1925073

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • قنبر PK 14:15 - 2024/06/29
      0 0
      سلام علیکم اس خبر میں کچھ غلطی ہوئی ہے۔ دئیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ہزشکیان نے ۵۰ فی صد سے زیادہ ووٹ حاصل کر لئے ہیں۔