مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی صدارتی انتخابات کے سلسلے میں کل جمعہ کے دن ووٹ ڈالا گیا۔ بھاری تعداد میں عوام کی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ کے ٹائم میں کئی مرتبہ توسیع کی گئی۔
رات بارہ بجے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کی گنتی جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 27938 پولنگ اسٹیشنز کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔
ایک کروڑ تین لاکھ پچاس ہزار سے زائد ووٹوں میں سے سعید جلیلی نے 42 لاکھ، 66 ہزار 386، مسعود پزشکیان نے 42 لاکھ، 44 ہزار 815، باقر قالیباف نے 13 لاکھ، 85 ہزار 83 جبکہ مصطفی پور محمدی نے 80 ہزار 506 ووٹ حاصل کئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ