19 مئی، 2017، 12:28 AM

ایران میں آج صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہوگی / روحانی اور رئیسی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ

ایران میں آج صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہوگی / روحانی اور رئیسی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات کے لئے آج ووٹنگ ہوگی جس میں 56 ملین اور 5 لاکھ افراد اپنا ووٹ استعمال کرنے کے مجاز ہیں ، صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر روحانی اور سید ابراہیم رئیسی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات کے لئے آج ووٹنگ ہوگی جس میں 56 ملین اور 5 لاکھ افراد اپنا ووٹ استعمال کرنے کے مجاز ہیں ، صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر روحانی اور سید ابراہیم رئیسی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے بارہویں صدر کے انتخاب کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں آج  ایرانی عوام نئے صدر کا چناؤ کریں گے۔ صدارتی انتخابات کے میدان میں 6 امیدوار موجود تھے لیکن انتخابی معرکے میں تہران کے میئر اور صدارتی امیدوار محمد باقر قالیباف نے صدارتی انتخابات سے دست بردار ہوکر دوسرے اہم صدارتی امیدوار  سید ابراہیم رئیسی کی حمایت کا اعلان کردیا جبکہ نائب صدر اور صدارتی امیدوار اسحاق جہانگیری نے بھی صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوکر صدر روحانی کی حمایت کا اعلان کردیا جس کے بعد سید ابراہیم رئیسی اور صدر روحانی کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔ انتخابات میں 56 ملین اور 5 لاکھ کے قریب افراد اپنا ووٹ استعمال کرسکتے ہیں ۔ صدارتی انتخابات کے مقابلے میں اب صرف 4 امیدوار " سید مصطفی میر سلیم ، سید مصطفی ہاشمی طبا، حسن روحانی اور سید ابراہیم رئیسی " میدان میں رہ گئے ہیں ۔

News ID 1872583

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha