مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات میں موجودہ نائب صدر اور صدارتی امیدوار اسحاق جہانگیری نے توقع کے مطابق صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوکرصدر حسن روحانی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ایران کے صدارتی انتخاباتی میدان میں اب صرف 4 امیدوار رہ گئے ہیں جن میں موجودہ صدر حسن روحانی اور سید ابراہیم رئیسی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔ اسحاق جہانگیری نے اپنے تمام حامیوں سے کہا ہے کہ وہ بارہویں صدارتی انتخابات میں اپنا قیمتی ووٹ موجودہ صدر حسن روحانی کو دیکرکامیاب بنا ئیں ، اسحاق جہانگیری نے شیراز کے دستغیب اسٹیڈیم میں عوام سے خطاب کرتے ہوئےصدر روحانی کے حق میں دستبرداار ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ میں صدر روحانی کے پروگراموں کی تکمیل کے سلسلے میں آیا ہوں ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات میں موجودہ نائب صدر اور صدارتی امیدوار اسحاق جہانگیری نے توقع کے مطابق صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوکرصدر حسن روحانی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
News ID 1872533
آپ کا تبصرہ