4 جولائی، 2024، 10:11 PM

ایران اور چین کے تعلقات باہمی مفادات اور احترام پر مبنی ہیں، ایرانی قائم مقام صدر

ایران اور چین کے تعلقات باہمی مفادات اور احترام پر مبنی ہیں، ایرانی قائم مقام صدر

ایرانی قائم مقام صدر نے چین کے صدر سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور چین کے تعلقات مضبوط، اسٹریٹجک، باہمی مفادات اور احترام پر مبنی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر نے آج جمعرات کی شام شنگھائی تنظیم کے رکن ممالک کے چوبیسویں سربراہی اجلاس کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران شہید رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے موقع پر چینی حکومت اور عوام کی ہمدردی پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان سٹریٹجک، باہمی مفادات اور احترام کی بنیاد پر گہرے تعلقات ہیں۔ 

قائم مقام صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنما اقتصادی، تجارتی اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے کے لیے پر عزم ہیں۔

اس ملاقات میں چینی صدر شی جن پنگ نے ایرانی صدر شہید آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر مخبر سے کہا کہ وہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ان کا سلام پہنچائیں۔

چین کے صدر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے تعلقات اسٹریٹجک ہیں، واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کی چین کی پالیسی بیرونی عوامل سے متاثر نہیں ہوگی۔

News ID 1925184

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha