2 جولائی، 2024، 6:56 PM

اٹلی اور ایران کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، ایرانی قائم مقام صدر

اٹلی اور ایران کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، ایرانی قائم مقام صدر

ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر نے اٹلی کے ساتھ باہمی تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تہذیبی اور قدیم دوستانہ تعلقات پر مبنی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی کوریا، اٹلی، قازقستان، سربیا، فن لینڈ، آسٹریلیا، چین، ہنگری اور اسپین کے نئے تعینات ہونے والے سفیروں نے منگل کو ڈاکٹر محمد مخبر کو اپنی اسناد پیش کیں۔

اطالوی سفیر سے ملاقات میں ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر نے اسلامی جمہوریہ اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو سراہا۔

انہوں نے غزہ میں صیہونیوں کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے دنیا بھر کے ممالک کی طرف سے اجتماعی اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اٹلی سے توقع رکھتا ہے کہ قدیم تہذیب و ثقافت کے حامل ملک ہونے کے ناطے صیہونی حکومت کی مجرمانہ حمایت کے بجائے اسرائیل کے جرائم کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرے گا۔

اٹلی کے سفیر پاؤلا امادی نے بھی کہا کہ اٹلی دنیا بھر میں جاری بحرانوں کے حل کے بارے میں ایران سمیت مختلف ممالک کے ساتھ مشترکہ کوششیں کر رہا ہے۔

قازقستان کے سفیر سے اسناد وصول کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مخبر نے کہا کہ بین الاقوامی شمالی-جنوبی ٹرانسپورٹ کوریڈور (INSTC) دونوں ممالک کے تعاون میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے۔

 تہران میں قازقستان کے نئے سفیر اونتالپ اونل بائیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں میں تعاون باہمی صلاحیتوں کے حصول کے لیے کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔

News ID 1925138

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha