مہر خبررساں ایجنیسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ملک کے اندر اور باہر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ مختلف ممالک میں ایرانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں ایرانی شہریوں کے لئے انتخابات میں ووٹ دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ کے علاوہ شنگھائی اور گوانگ ژو میں بھی پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
ایرانی سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق چین میں مقیم ایرانیوں کی کثیر تعداد نے پولنگ کے عمل میں شرکت کی۔ چینی حکومت نے پولنگ کا عمل یقینی بنانے میں تعاون کیا۔
ایرانیوں کی کثیر تعداد میں شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارتخانے کے متعلقہ حکام نے پولنگ کا وقت مزید بڑھادیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدارتی انتخابات میں ایرانی شہریوں کی شرکت ریکارڈ ساز ہے۔
آپ کا تبصرہ