11 جون، 2024، 9:19 PM

بیرون ملک مقیم ایرانی 250 پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹ دے سکیں گے

بیرون ملک مقیم ایرانی 250 پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹ دے سکیں گے

ایرانی الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم ایرانیوں صدارتی انتخابات میں شریک کرنے کے لئے مختلف ممالک میں 250 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 28 جون کو ایران میں صدارتی انتخابات ہورہے ہیں۔ ایران میں رہنے والے شہریوں کی طرح بیرون ممالک میں مقیم ایرانی بھی انتخابات میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

ایرانی الیکشن کمیشن نے بیرون ملک مقیم ایرانیوں کو حق رائے دہی دینے کے لئے مختلف ممالک میں پولنگ اسٹیشنز بنانے کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ 19 مئی کو فضائی حادثے میں صدر رئیسی کی شہادت کے بعد 28 جون کو صدارتی انتخابات ہوں گے۔ بیرونی ممالک میں مقیم ایرانی اپنا قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ دکھاکر صدارتی الیکشن میں ووٹ دے سکیں گے۔

صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے 80 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقات اور چھان بین کے بعد 6 امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جن میں پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف، مسعود پزشکیان، سعید جلیلی، مصطفی پور محمدی، امیر حسین قاضی زادہ اور تہران کے مئیر علی رضا زاکانی شامل ہیں۔

صدارتی امیدوار پولنگ شروع ہونے سے 24 گھنٹے پہلے تک انتخابی مہم چلانے کے مجاز ہوں گے۔

News ID 1924618

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha