11 جون، 2013، 1:34 PM

سید عباس عراقچی

دنیا کے 96 ممالک میں مقیم ایرانی صدارتی انتخابات میں شرکت کریں گے

دنیا کے 96 ممالک میں مقیم ایرانی صدارتی انتخابات میں شرکت کریں گے

مہر نیوز/11 جون /2013ء:اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمعہ 14 جون کو ہونے والے گیارہویں صدارتی انتخابات میں دنیا کے 96 ممالک میں مقیم ایرانی اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے تہران میں نامہ نگآروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ 14 جون کو ہونے والے گیارہویں صدارتی انتخابات میں دنیا کے 96 ممالک میں مقیم ایرانی اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ جمعہ کے دن ایران کی سیاسی تاریخ کا اہم دن ہوگا جس میں ایرانی عوام بھر پور شرکت کرکے اہم تاریخ رقم کریں گے ۔

عراقچي نے کہا کہ اس موقع پر ملک سے باہر مقیم ایرانیوں کے لئے بھی دنیا کے 96 ممالک میں ووٹ ڈالنے کے لئے مناسب اقدامات کئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزارت خارجہ میں انتخاباتی کمیشن تشکیل دیدیا گيا ہے اور وزارت خارجہ میں بیرون ملک ایرانیوں کے امور کے ڈائریکٹر اس کے سربراہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ ایران میں 14 جون کو گیارہویں صدارتی انتخابات منعقد ہوں گے جن میں 8 امیدوار میدان میں تھے لیکن 2 امیدوار دوسرے امیدواروں کے حق میں دسبردار ہوگئے ہیں اورصدارتی انتخابات کے میدان میں اب 6 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں۔

News ID 1823284

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha