1 جون، 2024، 9:29 PM

ایرانی صدارتی انتخابات، خاتون ماہر قانون نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے

ایرانی صدارتی انتخابات، خاتون ماہر قانون نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے

ایرانی خاتون وکیل زہرہ الہیان نے صدارتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 28 جون کو ایران میں صدارتی انتخابات ہورہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک 8 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ معروف ایرانی خاتون وکیل زہرہ الہیان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک کئی سیاستدانوں اور قانونی ماہرین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن میں مسعود پزشکیان، علی رضا زاکانی، سید احمد رسولی نژاد، حبیب اللہ دہمردہ، سید محمد رضا میرتاج الدینی، فداحسین مالکی، زہرہ الہیان اور وحید حقانیان شامل ہیں۔

ہفتے کو کاغذات جمع کروانے کا تیسرا دن تھا۔ صدارتی انتخابات 28 جون کو ہوں گے۔

News ID 1924442

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha