2 جون، 2024، 10:25 AM

ایران میں صدارتی انتخابات، وزیرثقافت اسماعیلی اور سابق صدر احمدی نژاد نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے

ایران میں صدارتی انتخابات، وزیرثقافت اسماعیلی اور سابق صدر احمدی نژاد نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے

ایرانی وزیر ثقافت محمد مہدی اسماعیلی اور سابق صدر احمدی نژاد نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں صدر رئیسی کی شہادت کے بعد قبل از وقت صدارتی انتخابات ہورہے ہیں۔ وزارت داخلہ کے دفتر میں امیدواروں کی بڑی تعداد نے حاضر ہوکر کاغذات نامزدگی جمع کرادئے ہیں۔

وزیرثقافت محمد مہدی اسماعیلی اور سابق صدر احمدی نژاد نے چوتھے دن کاغذات نامزدگی جمع کرادئے ہیں۔ ہفتے کے روز جن معروف شخصیات نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ان میں مسعود پزشکیان، علی رضا زاکانی، سید احمد رسولی نژاد، حبیب اللہ دہمردہ، سید محمد رضا میر تاج الدینی، فدا حسین مالکی، زہرہ الہیان اور وحید حقانیان قابل ذکر ہیں۔

ایران میں صدارتی انتخابات، وزیرثقافت اسماعیلی اور سابق صدر احمدی نژاد نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے

الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی تین دنوں میں مجموعی طور پر 80 افراد نے کاغذات جمع کرائے ہیں جن میں سے 72 مرد اور 8 خواتین ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے بعد 17 علاوہ کے باقی کے کاغذات نامکمل ہونے کی وجہ سے مسترد ہوگئے ہیں۔

News ID 1924450

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • PK 18:53 - 2024/06/02
      0 0
      ماشاءاللہ