2 جون، 2024، 4:19 PM

حزب اللہ کا صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر ڈرون حملہ، متعدد صیہونی ہلاک

حزب اللہ کا صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر ڈرون حملہ، متعدد صیہونی ہلاک

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے ڈرون کے ذریعے لبنانی سرحد کے قریب صیہونی فوجی ٹھکانے یارڈن کو نشانہ بنایا۔

مہر نیوز نے المنار ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ کے میڈیا ذرائع نے صیہونی فوج کے سرحدی ٹھکانوں پر ڈرون حملے سے آگاہ کیا ہے۔

حزب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور ڈرونز کے ایک دستے نے مقبوضہ گولان میں صیہونی فوج کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن کا ریڈار سسٹم تباہ جب کہ متعدد فوجی ہلاک ہوگئے۔ 

اس کے علاوہ ہفتے کے روز، حزب اللہ نے لبنانی سرزمین پر اسرائیلی ہرمیس 900 UAV کو کامیابی سے مار گرانے کے ساتھ صیہونی رجیم کے خلاف متعدد عسکری کارروائیاں کیں۔

News ID 1924454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha