2 جون، 2024، 1:19 PM

ایران چین اور یورپ کے درمیان تجارتی اشیاء کی ترسیل میں اہم کردار ادا کرے گا، وزیر ٹرانسپورٹ

ایران چین اور یورپ کے درمیان تجارتی اشیاء کی ترسیل میں اہم کردار ادا کرے گا، وزیر ٹرانسپورٹ

ایرانی وزیر ٹرانسپورٹ و شہری ترقی نے کہا ہے کہ ایران چین اور پورپ کے درمیان اشیاء کی ترسیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر ٹرانسپورٹ و شہری ترقی سید کمال ہادیانفر نے تاجیکستان میں ہونے والی بین الاقوامی "روڈ ٹو تیان شان" کانفرنس کے موقع پر کہا ہے کہ ایران کا شمال۔جنوب اور مشرق۔ مغرب کوریڈور چین اور یورپ کے درمیان اشیاء تجارت کی ترسیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ چابہار بندرگاہ معاہدے کی تکمیل کے بعد 14000 کلومیٹر طویل ریلوے لائن اور 250000 طویل سڑک بین الاقوامی نقل و حمل کے لئے راہداری کے طور پر اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے علاقائی نقل و حمل کی ترقی میں ایران کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ گذشتہ سال ایران نے 14 ملین ٹن سے زائد اشیاء کی نقل و حمل میں علاقائی ممالک کو سہولیات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجیکستان سمیت مختلف ممالک چابہار بندرگاہ کو دوسرے ممالک کے ساتھ نقل و حمل اور تجارت کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔

ہادیانفر نے مزید کہا کہ "روڈ ٹو تیان شان" سربراہی اجلاس کا مقصد تیان شان خطے میں تعاون اور تعاون کو فروغ دینا ہے جو چین، قازقستان، کرغزستان اور ازبکستان سمیت متعدد ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔ سربراہی اجلاس کا مقصد خطے کے ممالک کی اقتصادی ترقی، بنیادی ڈھانچے اور ثقافتی تبادلے پر گفتگو کرنا ہے۔

News ID 1924448

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha