4 جون، 2024، 10:21 AM

بھارتی انتخابات: ووٹوں کی گنتی جاری، تاہم مودی کو سبقت

بھارتی انتخابات: ووٹوں کی گنتی جاری، تاہم مودی کو سبقت

بھارتی پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا میں کل 543 سیٹیں ہیں اور سادہ اکثریت سے حکومت بنانے کے لیےکم سے کم 272 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تقریبا ًڈیڑھ ماہ تک چلنے والےقومی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل منگل کی صبح آٹھ بجے شروع ہوا اور تازہ ترین رجحانات کے مطابق ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے قیادت والے اتحاد این ڈی اے کو برتری حاصل ہے۔

این ڈی اے 277 سیٹوں پر آگے ہے اور اگر یہی رجحانات آخر تک درست ثابت ہوئے، تو نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی تیسری بار آسانی سے حکومت بنا لے گی۔

تاہم ایگزٹ پول کے برعکس کانگریس کے قیادت والا اتحاد 'انڈیا' بھی ابتدائی رجحانات کے مطابق بہتر کارکردگی کرتے ہوئے نظر آرہا ہے اور اسے تقریباًدو سو سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔ دیگر جماعتوں کو 47 سیٹوں پر سبقت حاصل ہے۔

بھارتی پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کی کل 543 سیٹیں ہیں اور سادہ اکثریت سے حکومت بنانے کے لیے کم سے کم 272 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

News ID 1924491

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha