2 جون، 2024، 9:41 AM

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات مکمل، مودی کا تیسری بار وزیراعظم بننے کا امکان

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات مکمل، مودی کا تیسری بار وزیراعظم بننے کا امکان

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور ایگزیٹ پول میں بی جے پی کی واضح برتری کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لوک سبھا کے انتخابات کے آخری مرحلے میں بھارت کی 8 ریاستوں میں 57 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل ہفتے کو مکمل کرلیا گیا، اس دوران ووٹر ٹرن آؤٹ 49 فیصد رہا۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل اور حتمی نتائج کا اعلان چار جون کو کیا جائے گا۔

ایگزٹ پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی واضح برتری دکھائی گئی ہے اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس 359 نشستوں کے ساتھ واضح برتری حاصل کرلے گی جس کے بعد بی جے پی اپنا وزیراعظم باآسانی لاسکے گی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وزیر اعظم کے امیدوار مودی ہیں اور ایسی صورت میں مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیراعظم منتخب ہوکر ریکارڈ بنائیں گے۔

سرویز ایجنسی اور بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری ایگزٹ پولز کے مطابق اپوزیشن الائنس لوک سبھا میں 154 نشستیں حاصل کرسکتی ہے جبکہ حکومت میں آنے کیلیے لوک سبھا میں 272 نشستیں درکار ہیں۔

ایگزٹ پول کے مطابق بھارت کی کئی ریاستوں میں بی جے پی اور اتحادی جماعتیں واضح برتری کے ساتھ آگے ہیں تاہم حتمی اعلان چار جون کو کیا جائے گا۔

News ID 1924449

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha