31 مئی، 2024، 11:23 AM

رہبر معظم کے خط کی بھارتی ذرائع ابلاغ میں بازگشت

رہبر معظم کے خط کی بھارتی ذرائع ابلاغ میں بازگشت

بھارتی ذرائع ابلاغ رہبر معظم کی طرف سے امریکی طلباء کو خط کے بارے میں تبصرے کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، رہبر معظم کی جانب سے امریکی طلباء کو خط لکھنے کے بعد عالمی ذرائع ابلاغ کی جانب سے اس کے بارے میں تبصرے کئے جارہے ہیں۔

بھارتی اخبارات اور جرائد میں خط کے حوالے سے تبصرے کئے جارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا میں امریکی طلباء کو قرآن سے آشنا ہونے کی نصیحت پر زیادہ تبصرے ہورہے ہیں۔

بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 نے کہا ہے کہ رہبر معظم نے ایسے وقت میں خط لکھا ہے جب صہیونی حکومت رفح پر حملہ کرکے درجنوں فسلطینیوں کو شہید کرچکی ہے اور سوشل میڈیا پر "سب کی نگاہیں رفح پر" کے نام سے ٹرینڈ چل رہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی یونیورسٹی طلباء مارچ سے مختلف شہروں میں صہیونی حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ ویت نام جنگ کے بعد پہلی مرتبہ بڑی سطح پر طلباء احتجاج کے مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں۔

امریکہ کے بعد طلباء کے احتجاج کا سلسلہ یورپی ممالک تک پھیل گیا ہے اور مختلف ممالک میں یونیورسٹی طلباء نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کیا ہے

News ID 1924409

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha