30 مئی، 2024، 5:18 PM

صدارتی انتخابات، اب تک 30 افراد نے کاغذات نامزدگی کے لئے رابطہ کیا ہے، ترجمان الیکشن کمیشن

صدارتی انتخابات، اب تک 30 افراد نے کاغذات نامزدگی کے لئے رابطہ کیا ہے، ترجمان الیکشن کمیشن

ایرانی الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک 30 افراد نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے رابطہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 30 افراد نے صدارتی الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں تاہم تحقیقات کے بعد اکثر کے کاغذات مکمل نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ شرائط کے حامل امیدوار آخری دن تک انتظار کرنے کے بجائے ابتدا میں ہی کاغذات جمع کرائیں تاکہ ضروری امور کو بروقت انجام دے سکیں۔

ترجمان نے وکیل کی طرف سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے حوالے سے کہا کہ امیدوار خود نہیں پہنچنے کی صورت میں اپنا وکیل معین کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں چودہویں صدارتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی آج سے جمع کرائے جارہے ہیں جوکہ 7 جون تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد امیدواروں کے بارے میں تحقیقات کا آغاز ہوگا اور 11 جون کو شرائط کے حامل امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

انتخابی امیدوار 12 سے 27 جون تک انتخابی مہم چلاسکیں گے اس کے اگلے دن جمعہ کو صدارتی انتخابات ہوں گے۔

News ID 1924396

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha