1 جون، 2024، 10:36 PM

ایرانی صدارتی انتخابات، مزید 8 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں

ایرانی صدارتی انتخابات، مزید 8 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں

آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں مسعود پزشکیان، علی رضا زاکانی، سید احمد رسولی نژاد، حبیب اللہ دہمردہ، سید محمد رضا تاج الدینی، فدا حسین مالکی، زہرہ الہیان اور وحید حقانیان شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر رئیسی کی شہادت کے بعد ایران میں 28 جون کو صدارتی انتخابات ہورہے ہیں۔ انتخابات میں امیدواروں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کی موصولہ اطلاعات کے مطابق 8 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ہفتے کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں مسعود پزشکیان، علی رضا زاکانی، سید احمد رسولی نژاد، حبیب اللہ دہمردہ، سید محمد رضا تاج الدینی، فدا حسین مالکی، زہرہ الہیان اور وحید حقانیان شامل ہیں۔

مسعود پزشکیان پارلیمنٹ میں تبریز کے نمائندے ہیں جو 2016 سے 2020 تک اسپیکر کے معاون اول رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2001 سے 2005 تک وزارت صحت کا قلمدان بھی سنبھالا ہے۔

وحید حقانیان سابق فوجی کمانڈر ہیں جو گذشتہ سالوں کے دوران رہبر معظم کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔

سید احمد رسولی نژاد سیاست دان اور پارلیمنٹ میں دماوند اور فیروزکوہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

علی رضا زاکانی 2021 سے تہران کے مئیر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔

حبیب اللہ دہمردہ سیستان و بلوچستان کے گورنر ہیں۔ انہوں نے اس سے پہلے پارلیمنٹ میں لرستان اور کرمان کی نمائندگی کی ہے۔

سید محمد رضا میر تاج الدینی ایک عالم دین اور سیاستدان ہیں۔ وہ 2009 سے 2013 تک پارلیمانی امور میں صدر کے معاون رہے ہیں۔ انہوں نے 2004 سے 2009 اور 2020 سے 2024 تک پارلیمنٹ کے رکن کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔

زہرہ الہیان ایک معتدل خاتون سیاستدان ہیں جنہوں نے 2008 سے 2012 اور 2020 سے 2024 تک پارلیمنٹ میں نمائندگی کی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے جمعہ کو کہا تھا کہ اب تک محمد رضا صباغیان، مصطفی کواکبیان، عباس مقتدائی، قدرت علی حشمتیان، عبدالناصر ہمتی، سعید جلیلی اور علی لاریجانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

یاد رہے کہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والوں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ 30 مئی کو شروع ہوا تھا۔

News ID 1924443

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha