2 جون، 2024، 9:29 AM

ایران میں صدارتی انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

ایران میں صدارتی انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

صدارتی انتخابات میں چوتھے دن بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدارتی انتخابات میں آج چوتھے دن بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اتوار کے دن صبح 8 بجے وزارت داخلہ میں قائم الیکشن کمیشن کے دفتر میں انتخابات میں شرکت کے خواہشمند افراد کاغذات نامزدگی جمع کروانے آرہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی تین دنوں کے دوران مجموعی طور پر 80 افراد نے کاغذات جمع کروائے ہیں جن میں سے 72 مرد اور 8 خواتین ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 17 افراد کے علاوہ باقی کے کاغذات نامکمل ہونے کی وجہ سے مسترد ہوگئے ہیں۔

News ID 1924446

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • IR 13:13 - 2024/06/02
      0 0
      انشاءاللہ صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی جیسے عالم باعمل ہو