مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔ صدارتی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوارکاغذات نامزدگی آج دن 12 بجے تک پریزائیڈنگ افسران کے پاس جمع کراسکتے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ اورچاروں صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹس پریزائیڈنگ افسران ہیں۔ پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے، ان کے ہمراہ خورشیدشاہ، شیری رحمان،نوید قمراور قمر زمان کائرہ تھے۔ تحریک انصاف کے نامزد امیدوارڈاکٹرعارف علوی سندھ ہائی کورٹ میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
پاکستان کے صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔
News ID 1883421
آپ کا تبصرہ