مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے نائب وزرائے خارجہ کا اجلاس 29 نومبر کو ہوگا جس میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سمیت جوہری معاملے پر بات چیت ہوگی۔
بقائی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی دوسرے ممالک کے ساتھ تعامل پر مبنی اصولی پالیسی کے تحت تین یورپی ممالک کے ساتھ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے دوران ہونی والی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں فلسطین اور لبنان سمیت کئی علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور جوہری معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ