7 جون، 2021، 4:56 PM

ایران میں 59 ملین سے زائد افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں

ایران میں  59 ملین سے زائد افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران میں 59 ملین سے زائد افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمیشن کے ترجمان سید اسماعیل موسوی نے کہا ہے کہ ایران میں  59 ملین سے زائد افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں ۔ انھوں نے آئی آر آئی بی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران میں 59 ملین 3 لاکھ 10 ہزار اور 307 افراد ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں ملک بھر میں 72 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے جارہے ہیں۔

ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں صدارتی عہدے تک پہنچنے کے لئے 7 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے۔

1 : سعید جلیلی،2 : سید ابراہیم رئیسی۔3 : محسن رضائی۔4 : علی رضا زاکانی۔5 : سید امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی

6 : محسن مہر علی زادہ۔7 : عبدالناصر ہمتی

قانون کی شق 66  کے مطابق  امیدواروں کی طرف سے تبلیغات کا سلسلہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ناموں کے اعلان کے بعد سے شروع ہوگيا ہے  اور صدارتی تبلیغات کا سلسلہ ووٹنگ سے 24 گھنٹے قبل اختتام پذير ہوجائےگا۔

واضح رہے کہ ایران میں تیرہویں صدارتی انتخابات 18 جون کو ہوں گے۔ایرانی صدر حسن روحانی 2 مرتبہ صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد سبکدوش ہو جائیں گے، ایران میں مسلسل 3 مرتبہ صدر بننے کی قانون میں اجازت نہیں ہے۔

News ID 1906831

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha