26 جون، 2024، 5:35 PM

غرب اردن، فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں

غرب اردن، فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں

غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے الخلیل شہر کے نواحی علاقے دورا پر لشکر کشی کی جس کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے حملہ آور صہیونی فورسز پر حملہ کیا۔

دوسری طرف بیت لحم کے مشرق میں واقع قصبے زعترہ پر بھی صہیونی فورسز نے دھاوا بول دیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق جنین سمیت مختلف علاقوں میں حملہ آور صہیونی فورسز اور فلسطینی جوانوں کے درمیان تصادم کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کی عسکری شاخ القدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے صہیونی فوجیوں کو جنین کے نواحی علاقوں میں نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1924980

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha