مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضا خوش اقبال نے دس کلو میٹر طویل غدیر دسترخواں اور موکب کے قیام کے بارے میں کہا کہ موکب شہید علی رضا خوش اقبال 2013 سے عوامی خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہ موکب تمام دینی مناسبتوں میں پیروان اہل بیت (ع) کو خدمات فراہم کرتا ہے اس کے علاوہ عراق میں اربعین کے ایام میں 20 دن جب کہ تہران میں سال بھر خدمات فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موکب نے 10 کلومیٹر طویل غدیری دسترخوان کے لئے حسب سابق مختلف کھانوں کا اہتمام کیا ہے اور اس وقت موکب میں 45 مرد اور 15 خواتین امیر المومنین علیہ السلام کے مہمانوں کی خدمت کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
محمد رضا خوش اقبال نے کہا کہ موکب داروں کا عید غدیر کے موقع پر عوام کی خدمت کا بنیادی محرک یہ ہے کہ دنیا کو بتایا جائے کہ غدیر شیعوں کی سب سے بڑی عید ہے۔ دس کلو میٹر طویل ضیافت ایران کے تمام صوبوں میں منعقد ہوتی ہے، میں عوام کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس جشن میں شرکت کرکے حضرت امیر المومنین (ع) سے تجدید عہد کریں۔
آپ کا تبصرہ