جشن غدیر
-
10 کلو میٹر طویل دعوت غدیر میں تیس لاکھ سے زائد افراد کی شرکت
تہران ٹریفک پولیس کے سربراہ نے کہاکہ عوام کی تقریبات میں بے مثال شرکت تیس لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
-
تبریز میں واقعہ غدیر کی علامتی نمائش
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ تبریز میں غدیر خم کے واقعہ کی علامتی نمائش پیش کی گئی۔ پیغمبر اسلام (ص) نے 18 ذی الحجہ سن 10 ہجری قمری میں حجۃ الوداع سے واپسی کے موقع پر غدیر خم کے میدان میں اللہ تعالی کے حکم کے مطابق حضرت علی علیہ اسلام کو اپنا جانشین مقرر کیا۔
-
تہران میں عید غدیر کی مناسبت سے 10 کلومیٹر طویل دسترخوان
10 کلو میٹر طویل دسترخوان غدیر آج بروز عید غدیر ٹھیک 6 بجے شام سے رات 10 بجے تک ولی عصر انٹرسیکشن سے وی پارک تک کے علاقے میں جاری رہے گی۔
-
عید سعید غدیر کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کا روحانی سماں
حرم امام رضا ﴿ع﴾ عید سعید غدیر کی شب اور دن نور و سرور میں ڈوبا ہوا ہے۔
-
قم، حرم مطہر میں عید غدیر کی مناسبت سے محفل جشن و سرور منعقد
قم میں حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا میں عید سعید غدیر کی مناسبت سے محفل جشن و سرور منعقد ہوئی ۔
-
"غدیر سے ظہور تک"کا موضوع مظلوم انسانیت کے لئے ایک تابناک مستقبل کی نویدہے،علامہ امین شہیدی
ایوانِ اقبال لاہور میں قرآن واہلبیتؑ اکیڈمی کےزیرِاہتمام"غدیر سے ظہور تک"کانفرنس کاانعقاد ہوا جس میں مقبول ترانہ"سلام فرماندہ"کے خالق حاج ابوذرروحی نے خصوصی شرکت کی۔
-
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان:
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی خطبہ غدیر کو عملی جامہ پہنانے پر تاکید
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین نے عیدغدیر کے جشن سے خطاب میں خطبہ غدیر کو عملی جامہ پہنانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمرانوں نے اپنا رول ماڈل اسلام کے بجائے مغربی ممالک کو بنا رکھا ہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ:
ولایت علی ؑ ابن طالبؑ معیار ایمان ہے
پاکستان ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ولایت علی ؑ ابن طالبؑ معیار ایمان ہے۔ جس شخص کے دل میں فاتح خبیر مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کا عشق موجود نہیں اس کی نماز روزہ اور دیگر عبادات کو سوائے جسمانی مشقت کے کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔
-
میں غدیری ہوں
حضرت علی علیہ السلام کے ساتھ محبت اور الفت کے سلسلے میں عمر اور سن و سال کی کوئی شرط نہیں ہے۔