18 جون، 2024، 5:51 PM

تہران بھر کے 313 مقامات پر جشن عید غدیر منایا جائے گا

تہران بھر کے 313 مقامات پر جشن عید غدیر منایا جائے گا

جشن عید غدیر کے انچارج نے کہا کہ تہران میں 313 مقامات پر عوامی کی بھرپور شرکت کے ساتھ عید قربان و غدیر کی شاندار تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جشن عید غدیر کے مسئول مسلم حسینی نے کہا کہ تہران بھر کے 313 مقامات پر جشن عید قربان و غدیر منایا جارہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ان مقامات پر فری ریفرشمنٹ کے عوامی بوتھ، ہنری کاموں کے سیکشنز اور نور افشانی جیسے تفریح بخش پرواگراموں کو یکجا کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کے لئے ایک مثبت تفریح کا خوشگوار ماحول میسر آسکے۔

مسلم حسینی نے مزید کہا کہ عید قربان سے غدیر تک تقریباً 10 مقامات پر تقریبات منعقد کی جائیں گی جس کی میڈیا کوریج کے لئے ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔

جشن غدیر کے پیدل راستوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ 

جشنِ عید قربان و غدیر کے انچارج نے مزید کہا کہ عوام کی پرجوش شرکت اور بے پناہ ازدحام کے باعث جشن غدیر کے راستوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ ہر راستے کے لئے تقریباً 20 موکب رجسٹرڈ کئے گئے جو عوامی خدمات فراہم کریں گے۔
 

News ID 1924797

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha