مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مشہد میں حرم امام رضا علیہ السلام کے ڈائریکٹر برائے زائرین غیر ایرانی نے کہا: عید غدیر کے موقع پر "میں علوی ہوں" کے عنوان سے اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا اہتمام ان کی ثقافتی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے۔
محمد ذوالفقاری نے کہا کہ جشن عید غدیر "میں علوی ہوں" میں شرکت کرنے والوں میں ایک بڑی تعداد اردو بزبان بچیوں اور نوجوانوں کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اردو زبان زائرین حضرت امام رضا (ع) کی زیارت کے نہایت مشتاق اور دلدادہ ہیں اور یہ عرب زائرین کے بعد حرم امام رضا ع کی زیارت کے لئے آنے والے غیر ایرانی زائرین کا دوسرا بڑا گروہ ہیں اور اس بات کی طرف توجہ کرتے ہوئے کہ وہ عام طور پر دوست اور پڑوسی ممالک ہندوستان اور پاکستان سے ہیں، ان کا ایرانیوں سے گہرا ثقافتی تعلق بھی ہے۔
حرم رضوی کے غیر ایرانی زائرین کے ڈائریکٹر نے مزید کہا: اسی وجہ سے زائرین کے اس گروہ کو امام رؤف (ع) کے خادموں سے اپنے خصوصی پروگراموں کے انعقاد کے سلسلے میں توقعات ہیں، لہذا "میں علوی ہوں" کے عنوان سے جشن غدیر کا انعقاد غیر ایرانی زائرین کے اس گروہ کی ثقافتی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ