21 جون، 2024، 12:22 PM

عید غدیر کے موقع پر 12 یورپی ممالک میں پرچم علوی لہرایا جائے گا

عید غدیر کے موقع پر 12 یورپی ممالک میں پرچم علوی لہرایا جائے گا

آستان مقدس علوی کے مطابق عید غدیر کے موقع پر حضرت علی علیہ السلام کے حرم کا پرچم 12 یورپی ممالک میں لہرایا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، نجف اشرف سے آستان مقدس علوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عید غدیر کے پرمسرت موقع پر حضرت علی علیہ السلام کے حرم کے گنبد پر نصب علم کو عراق کے 15 صوبوں اور 12 یورپی ممالک میں لہرایا جائے گا۔

حرم مقدس کے مسئول احمد القرشی نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غدیر دین مکمل ہونے اور نعمتیں پوری ہونے کا دن ہے۔ خوشی کے اس موقع پر ایک بے نظیر جشن منعقد کیا جائے گا جس میں عراق کے اندر اور باہر خصوصی تقریبات ہوں گی۔

القرشی نے مزید کہا کہ اس سال غدیر کے موقع پر 12 ممالک میں تقریبات منعقد ہوں گی۔ اس موقع پر 40 مقامات پر حضرت علی علیہ السلام کے حرم کا پرچم لہرایا جائے گا جس میں عراق کے 20 مقامات کے علاوہ 12 یورپی ممالک شامل ہیں۔

News ID 1924854

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • US 15:20 - 2024/06/21
      0 0
      الحمد للّہ وہ دن بہت نزدیک ہو چکا ہے جس دن پوری دنیا میں پرچم علوی حضرت ولی عصر (عج) کے مبارک ہاتھوں سے برافراشتہ ہوگا انهم يرونه بعيدا و نراه قريبا اللهم اشف بوليك صدورنا و اذهب به غيظ قلوبنا و أكحل ناظرنا بنظرة منا إليه و عجل فرجه و أوسع منهجه و اجعلنا من أعوانه و أنصاره