6 ستمبر، 2026، 2:37 PM

امریکی وزیر خزانہ کی کینیڈا کی توہین، چھوٹا اور شور مچانے والا کتا قرار دے دیا

امریکی وزیر خزانہ کی کینیڈا کی توہین، چھوٹا اور شور مچانے والا کتا قرار دے دیا

امریکی وزیر خزانہ نے تجارتی تنازع پر کینیڈا کو زور مچانے والے کتے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بسنت نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی اختلافات پر سخت اور توہین آمیز بیان دیتے ہوئے کینیڈا کو ایک ایسے چھوٹے کتے سے تشبیہ دی ہے جو بڑے کتے کو مسلسل بھڑکاتا رہتا ہے۔

فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسکاٹ بسنٹ نے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان تجارتی تعلقات، ممکنہ جوابی محصولات اور کینیڈا کی پالیسیوں پر تبصرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا انہیں ایک ایسے چھوٹے قد کے کتے کی یاد دلاتا ہے جو مسلسل بڑے کتے کو چھیڑتا اور بھونکتا رہتا ہے۔ بسنت نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ایک جرمن شیفرڈ کتا تھا، جسے ایک چھوٹا کتا بار بار اکساتا رہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ چھوٹا کتا مسلسل شور مچاتا اور جرمن شیفرڈ کو تنگ کرتا تھا، یہاں تک کہ ایک دن بڑے کتے کا صبر ختم ہوگیا۔

بسنت نے کینیڈین وزیراعظم پر تجارتی معاہدہ مسترد کرنے کا الزام عائد کر دیا

امریکی وزیر خزانہ نے کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کو قبول نہیں کیا۔

بسنت کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے پاس ایک بڑے تجارتی معاہدے کا موقع موجود تھا، لیکن سیاسی وجوہات کی بنا پر اسے مسترد کر دیا گیا۔

اسکاٹ بسنت نے دعوی کیا کہ کینیڈا کی جانب سے ممکنہ محصولات یا تجارتی اقدامات سے امریکی معیشت کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچے گا۔

News ID 1941174

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha