7 فروری، 2014، 11:26 AM

طالبان

طالبان کا امریکی کتا پکڑنے کا دعوی

طالبان کا امریکی کتا پکڑنے کا دعوی

مہر نیوز/ 7 فروری/ 2014 ء :افغانستان میں طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے گذشتہ سال دسمبر میں افغانستان کے مشرقی صوبے میں لڑائی کے دوران امریکی فوجیوں کا ایک کتا پکڑ لیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے گذشتہ سال دسمبر میں افغانستان کے مشرقی صوبے میں لڑائی کے دوران امریکی فوجیوں کا ایک کتا پکڑ لیا تھا۔

افغان طالبان نے اس کتے کی ایک وڈیو جاری کی ہے جسے بظاہر ’کرنل‘ کہا جاتا ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ کتے کے گلے میں موجود پٹے پر جی پی ایس، ایک ٹارچ اور کیمرا بندھا ہوا تھا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں طالبان کا کہنا ہے کہ اس کتے کو گذشتہ دسمبر میں لغمان صوبے میں ایک رات کے ایک چھاپے کے دوران پکڑا گیا تھا۔اس وڈیو میں طالبان ایسے ہتھیار بھی دکھاتے ہیں جنھیں امریکہ کی خصوصی افواج کثرت سے استعمال کرتی ہیں۔

News ID 1833013

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha