مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے جمعہ کے روز امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں مارکو روبیو سے ملاقات کی۔
ترک وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری مذاکرات، غزہ کی صورت حال اور روس یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ ملاقات جی 20 وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس کی میزبانی مارکو روبیو اٹلانٹا میں کر رہے ہیں۔ اس اجلاس میں دنیا کی بڑی معیشتوں کے اعلیٰ سفارت کار جغرافیائی و سیاسی کشیدگی اور اہم اقتصادی چیلنجوں پر گفتگو کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، مارکو روبیو نے جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے بھی ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایران، سوڈان، یمن، آبنائے ہرمز اور باب المندب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ