31 اکتوبر، 2026، 2:41 PM

ایرانی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا وسیع پیمانے پر جواب دینے کے لیے تیار ہیں، دفاعی عہدیدار

ایرانی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا وسیع پیمانے پر جواب دینے کے لیے تیار ہیں، دفاعی عہدیدار

ایک اعلی ایرانی دفاعی و سیاسی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے اپنا جامع اور جدید آپریشنل منصوبہ مکمل کر لیا ہے اور اسے نافذ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک اعلی ایرانی دفاعی و سیاسی عہدیدار نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کا جامع اور جدید آپریشنل منصوبہ مکمل ہو چکا ہے اور اب اس پر عمل درآمد کے لیے مکمل تیاری موجود ہے۔

المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے اعلی عہدیدار نے کہا کہ ایران کا عملیاتی منصوبہ کسی بھی فوجی جارحیت کا جواب دینے پر مبنی ہے اور اس حوالے سے فیصلہ کن اور انتہائی وسیع ردعمل دینے کا فیصلہ حتمی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تہران کو یقین ہے کہ ایران کے دشمن اور ان کے علاقائی حامی اس مرتبہ ایرانی ردعمل کی وسعت اور شدت سے پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ حیران ہوں گے۔

عہدیدار نے خبردار کیا کہ اگر دشمن نے دہشت گردانہ کارروائیوں کا راستہ اختیار کیا تو ایران کے جائز اہداف کی فہرست پہلے جیسی بلکہ اس سے بھی زیادہ وسیع ہوگی۔

ان کے بقول، ایران کا فوری اور وسیع ردعمل دشمن اور اس کے علاقائی حامیوں سے متعلق سیاسی تنصیبات، مراکز اور ہیڈکوارٹرز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے گا۔

علاقائی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے عہدیدار نے خبردار کیا کہ شیشے کے محلات میں رہنے والوں کو اجازت نہیں دینی چاہیے کہ ان کی سرزمین کو امریکہ کی جانب سے اپنے بڑے ہمسایے کے گھر کو نشانہ بنانے میں مدد کے لیے استعمال کیا جائے۔

News ID 1942501

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha