مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر نے یوم نوجوان کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن محمد حسین فہمیدہ کی شجاعت اور میناب، لامرد اور ملک کے دیگر علاقوں میں شہید ہونے والے نوجوانوں کے ادھورے خوابوں کی یاد دلاتا ہے۔
صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ ہمارے فرزندوں کے نام اور یادیں ہمارے ذہنوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی اور ہماری تاریخی یادداشت کا حصہ بنیں گی، تاکہ ہم یہ جان سکیں کہ ہمیں اتنا طاقتور ہونا چاہیے کہ کوئی ہماری سرزمین اور قومی شناخت پر بری نظر ڈالنے کی جرأت نہ کرے۔
آپ کا تبصرہ