31 اکتوبر، 2026، 8:37 AM

جنگ اور دہشت گردی کی قیمت چکانا پڑتی ہے، اب آپ کی باری ہے، محسن رضائی کا یورپی ممالک کو انتباہ

جنگ اور دہشت گردی کی قیمت چکانا پڑتی ہے، اب آپ کی باری ہے، محسن رضائی کا یورپی ممالک کو انتباہ

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ اور دہشت گردی کی قیمت چکانا پڑتی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ یورپی ممالک بھی اس کے نتائج بھگتیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ابھی کل ہی یورپ صہیونی حکومت کی گھناؤنی کارروائیوں پر فخر کر رہا تھا، لیکن آج ایران کے ساتھ جنگ پر آنے والے اربوں ڈالر کے اخراجات پر چیخ و پکار کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ جنگی جرائم پر تالیاں بجا رہے تھے تو کیا آپ نے سوچا بھی تھا کہ ان کے نتائج آپ کو بھی بھگتنا پڑیں گے؟

انہوں نے کہا کہ جنگ اور دہشت گردی کی قیمت چکانا پڑتی ہے، اب آپ کی باری ہے کہ اس کی قیمت ادا کریں۔

News ID 1942496

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha