31 اکتوبر، 2026، 5:25 PM

سرخ لکیر ختم، ایران پر حملہ آوروں کو بھاری قیمت چکانا ہوگی، عراقچی

سرخ لکیر ختم، ایران پر حملہ آوروں کو بھاری قیمت چکانا ہوگی، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے جرمن چانسلر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف جارحیت کرنے والوں کو اس کی مسلح افواج کے تباہ کن جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جرمن چانسلر فریڈرک مرتس کے حالیہ بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کوئی سرخ لکیر باقی نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے شروع کیے تو جرمن چانسلر مرتس نے ان حملوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یورپ کا گندا کام انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 100 ارب یورو کی رقم اس تباہ کن اور کاری ضرب کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی جو ایران کی طاقتور مسلح افواج ان عناصر کو پہنچائیں گی جو ایرانی قوم پر حملے کی جرأت کریں گے۔

یاد رہے کہ جرمن چانسلر نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ کے سنگین اقتصادی اثرات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث یورپی کمپنیوں اور صارفین کو 100 ارب یورو سے زیادہ کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

News ID 1942502

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha