ابو بکر البغدادی کا سراغ لگانے والا کتا جلد وائٹ ہاؤس کا مہمان بنےگا

امریکی کارروائی میں ہلاک ہونے والے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کا سراغ لگانے والا کتا جلد وائٹ ہاؤس کا مہمان بنے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کارروائی میں ہلاک ہونے والے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کا سراغ لگانے والا کتا جلد وائٹ ہاؤس کا مہمان بنے گا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کا پتہ لگانے میں امریکی کمانڈوز کی مدد کرنے والا " ہیرو کتا " جلد وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گا۔  " کونن "  نامی یہ کتا گزشتہ ماہ شمال مغربی شام میں ابو بکر البغدادی کے ٹھکانے پر چھاپہ مارنے کے دوران زخمی ہوگیا تھا جو کہ اب ٹھیک ہو کر دوبارہ واپس آگیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ روز قبل اس حوالے سے ایک ٹوئٹ بھی کیا تھا جس میں انہوں نے کتے کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ لکھا تھا کہ اس کتے نے داعش کے سربراہ کے " پکڑے جانے اور ہلاکت میں اہم کردار ادا کیا۔"  امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ  کونن جلد وائٹ ہاؤس کا دورہ بھی کرے گا۔

News Code 1895206

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =