18 جون، 2024، 2:47 PM

عید غدیر کے موقع پر لوگ ایثار اور قربانی کا جذبہ پیدا کریں، حجت الاسلام فرحزاد

عید غدیر کے موقع پر لوگ ایثار اور قربانی کا جذبہ پیدا کریں، حجت الاسلام فرحزاد

حجت الاسلام فرحزاد نے کہا ہے کہ عید غدیر کے موقع پر ہر کوئی اپنی مالی استطاعت کے مطابق قربانی دے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام حبیب اللہ فرحزاد نے کہا ہے کہ ذی الحجہ کا مہینہ کئی عیدوں پر مشتمل ہے۔ 9 ذی الحجہ کو یوم عرفہ ہونے کے علاوہ "سد الابواب" کا دن بھی ہے۔ اس دن مدینہ میں مسجد تعمیر کی گئی اور لوگوں نے اپنے گھروں کے دروازوں اور کھڑکیوں کو مسجد کی طرف کھولنا شروع کیا۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اللہ کے حکم سے مسجد کی حرمت باقی رکھنے کے لئے حضرت علی علیہ السلام اور حضرت زہرا علیھا السلام کے گھر کے علاوہ تمام گھروں کے دروازے بند کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ عید قربان کے دن نماز عید کے علاوہ قربانی مستحب ہے۔ قربانی کرنے سے روزی میں اضافہ ہوتا ہے، گناہ معاف ہوتے ہیں اور گھر میں خیر و برکت نازل ہوتی ہے۔ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام فرماتے ہیں اگر کوئی اہل بیت کی راہ میں اپنا مال خرچ نہ کرے تو اللہ اس کو ایسی بلا میں مبتلا کرتا ہے جس کے بعد اس سے دوگناہ مال ضائع ہوجاتا ہے۔

حجت الاسلام فرحزاد نے کہا کہ حضرت علی کی ولایت اور امامت کا اعلان صرف غدیر کے دن ہی نہیں ہوا بلکہ مختلف مواقع پر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا اعلان کیا تھا۔ دعوت ذوالعشیرہ کے دن سے ہی حضرت علی علیہ السلام کی امامت کا اعلان شروع ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عید غدیر کے دن ہمیں اپنی مالی استطاعت کے مطابق نذر و نیاز اور عیدی دینے کی سنت کو عام کرنا چاہئے۔

News ID 1924781

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha