مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، ایرانی ریسلنگ فیڈریشن کے سابق صدر محمد رضا طالقانی نے کہ اہے کہ پورے ایران میں عید غدیر کو جوش و جذبے کے ساتھ منانے روایت قدیم ایام سے چلی آرہی ہے۔ محبت امیر المومنین کو اپنے والدین سے ورثے میں پایا ہے۔ میرے والد کی زبان پر مولا علی کا نام جاری رہتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے 33 سال مکہ اور مدینہ میں جشن عید غدیر منانا ہے۔ گذشتہ دو سالوں سے مجھے یہ توفیق نہیں مل رہی ہے لیکن ایران میں بڑے پیمانے پر جشن سے دل کو سکون مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید غدیر کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ ہم محرم میں عزاداری کے لئے خصوصی اہتمام کے ساتھ پروگرام بناتے ہیں لیکن عید غدیر کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے ہیں۔ اگر غدیر کے موقع پر پوری دنیا بھی مل کر عید منائے تو کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت اور سادگی حضرت علی علیہ السلام کی خاص خصوصیت ہے۔ افسوس کے ساتھ ہمارے معاشرے میں طبقاتی فاصلہ بڑھ گیا ہے۔ ہمیں اپنی زندگی میں مولا علی علیہ السلام کو نمونہ بنانے کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ