25 جون، 2024، 5:16 PM

مہر نیوز کی رپورٹ؛

تہران میں عظیم الشان "جشن غدیر" کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت+ تصاویر ویڈیو

تہران میں عظیم الشان "جشن غدیر" کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت+ تصاویر ویڈیو

تہران کے عوام عید غدیر کے موقع پر دس کلومیٹر طویل جشن منا رہے ہیں جو اپنی نوعیت کا منفرد دینی پروگرام ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی، صوبائی ڈیسک؛ جشن تاج پوشی مولائے کائنات حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام پورے ایران میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

دارالحکومت کے تہران کے باسی دس کلومیٹر غدیری دسترخوان کے مہمان بننے کے لئے بے تاب ہیں۔ دس کلومیٹر غدیری دسترخوان عید غدیر کا جزء لاینفک بن چکا ہے۔ اربعین حسینی کے موقع پر موکب لگانے کے رسم کی مانند غدیر کے دن بھی مختلف تنظیموں، فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کی جانب سے وسیع پیمانے پر نذر و نیاز کا اہتمام کیا جاتا ہے اور دنیا کو شیعوں کی حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے ساتھ عقیدت و محبت کا نمونہ دکھایا جاتا ہے۔

قابل ذکر یہ ہے کہ اس جشن میں شیعوں کے علاوہ دیگر فرقے سے تعلق رکھنے والے بھی شرکت کرتے ہیں۔ دوسرے فرقے کے لوگ بھی اس دسترخوان پر مولا علی علیہ السلام کے مہمان بنتے ہیں۔

دس کلومیٹر غدیری دسترخوان پر کھانے پینے کے علاوہ متنوع اقسام کے پروگرام بھی ہوتے ہیں۔

کوزہ گری کی نمائش

دس کلومیٹر غدیری دسترخوان کے دوران روایتی برتنوں سے شغف رکھنے والوں کو اس فن کی تعلیم دی جاتی ہے اور ان کو کوزہ گری کے لئے لازم مہارت سکھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

دس کلومیٹر غدیری دسترخوان،تہران میں جشن غدیر شروع، عوام کی بھرپور شرکت+ تصاویر ویڈیو

دس کلومیٹر غدیری دسترخوان،تہران میں جشن غدیر شروع، عوام کی بھرپور شرکت+ تصاویر ویڈیو

گرم موسم کے پیش نظر مختلف مقامات پر کولنگ سسٹم کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ دھوپ کی گرمی سے عوام کو محفوظ رکھا جائے۔ 

اکثر کیمپوں میں جوان اور نوجوان خدمت انجام دے رہے تھے۔

دس کلومیٹر غدیری دسترخوان،تہران میں جشن غدیر شروع، عوام کی بھرپور شرکت+ تصاویر ویڈیو

زندگی کے ہر طبقے کے لئے ان کی طبیعت اور عمر کے مطابق تفریحی سامان مہیا کیا گیا تھا۔ 

کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ سرگرمی اور ثقافتی پروگرام بھی رکھے گئے تھے۔

انقلاب اسکوائر پر ہزاروں کی تعداد میں غبارے فضا میں چھوڑ کر سمان باندھا گیا۔

 موکب شہداء فاطمیون کی موجودگی

افغان شہداء اور فاطمیون کا موکب 10 کلومیٹر طویل غدیر دسترخوان میں سے ایک ہے جو اس تقریب کے باضابطہ آغاز سے پہلے موجود تھے۔

دس کلومیٹر غدیری دسترخوان،تہران میں جشن غدیر شروع، عوام کی بھرپور شرکت+ تصاویر ویڈیو

 ترک کباب اور گاجر کے جوس 

تہران یونیورسٹی کے سامنے اور اس پروگرام کے روٹ پر مہمانوں کے لیے ترک کباب اور گاجر کے جوس کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔

مہمانوں کے لئے فرنچ فرائز 

بعض خواتین دس کلومیٹر غدیری دسترخوان میں شرکت کرنے والوں کے درمیان مزید آلو کے چپس تقسیم کررہے ہیں۔ تہران کے شہری مختلف اقسام کے کھانوں اور ڈشز کا موکب لگاکر جشن کے شرکاء کی میزبانی میں مصروف ہیں۔

تہران میں عظیم الشان "جشن غدیر" کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت+ تصاویر ویڈیو

جشن غدیر میں نائیجیرین شیعوں کی شرکت

نائجیریا سے تعلق رکھنے والے عاشق امیرالمومنینؑ نے تہران میں جاری جشن میں شرکت کی اور امام علی علیہ السلام سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

دس کلومیٹر غدیری دسترخوان، تہران مومنین کی میزبانی میں مصروف

مزید تصاویر کے لئے لنک پر کلک کریں

تہران میں عظیم الشان "جشن غدیر" کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت+ تصاویر ویڈیو

دس کلومیٹر غدیری دسترخوان، شہریوں کا میڈیکل چیک اپ

دس کلومیٹر غدیری دسترخوان کے موقع پر شہریوں کا مختلف ٹیسٹ کرکے طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹرز اور طبی عملے کے افراد ریلی میں شریک افراد کے خون کے نمونے جمع کرتے ہوئے بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور ذیابطیس کا مفت ٹیسٹ کررہے ہیں۔

تہران میں عظیم الشان "جشن غدیر" کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت+ تصاویر ویڈیو

دس کلومیٹر غدیری دسترخوان، ریلی کے شرکاء میں کباب تقسیم

عید غدیر کی ریلی اور جلوس کے شرکاء کی مختلف اقسام و انواع کی غذاوں سے تواضع کی جارہی ہے۔ پل کالج کے نزدیک موکب میں مرغی کا مزیدار کباب پکا کر دس کلومیٹر غدیری دسترخوان کی زینت بنایا جارہا ہے۔

تہران میں عظیم الشان "جشن غدیر" کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت+ تصاویر ویڈیو

دس کلومیٹر غدیری دسترخوان، ڈارٹ کا کھیل

دس کلومیٹر غدیری دسترخوان کے دوران شرکاء کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کے لئے ڈارٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ توحید اسکوائر کے اطراف میں واقع موکب میں شرکاء ڈارٹ کھیل سکتے ہیں جہاں سابق امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر استکباری شخصیات کے چہروں کا نشانہ لیا جاسکتا ہے۔

دس کلومیٹر غدیری دسترخوان، عدلیہ کے سربراہ کی شرکت 

دس کلومیٹر غدیری دسترخوان پر زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے شریک ہیں۔ ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای نے ریلی میں شرکت کرتے ہوئے لوگوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عوام نے عدالتی امور کے بارے میں ان کے سامنے اپنے مسائل پیش کئے۔ اس موقع پر عدلیہ کے دیگر اعلی اہلکار بھی موجود تھے۔

دس کلومیٹر غدیر دسترخوان، شہداء مدافعین حرم سے منسوب موکب 

شہداء مدافعین حرم موکب کے دورے کے دوران مہر نیوز کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے انتظامی اہلکار نے کہا کہ مدافعین حرم افغانستان نے مولائے کائنات کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے ظالم سے جنگ اور مظلوم کا دفاع کیا اور اپنی لیاقت کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم آج دس کلومیٹر غدیری دسترخوان پر افغانستان کی معروف ترین اور لذیذترین غذا سے مہمانوں کی پذیرائی کریں گے تاکہ لوگوں کو افغانستان کے روایتی کھانوں کے بارے میں معلومات دی جاسکیں۔

ایرانی بچوں کی جانب سے غزہ کے کھلونوں کے تحفے

عید غدیر کی مناسبت سے ایرانی بچوں نے غزہ میں صہیونی حکومت کے انسانیت سوز مظالم کا شکار ہونے والے بچوں کو کھلونوں کے تحفے دئیے۔

تہران، عید غدیر کے موقع پر ترکی اور آذربائیجان کے موکب

تہران میں منعقدہ جشن غدیر میں ترکی اور آذربائیجان کے عوام نے امام علی علیہ السلام کے چاہنے والوں کی خاطر تواضع کے لئے موکب لگائے ہیں۔

بلدیہ کے اہلکار ریلی کے راستے کی صفائی میں مصروف 

بلدیہ تہران کے اہلکار ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی شہر کی صفائی میں مصروف ہیں۔ دس کلومیٹر غدیری دسترخوان کے راستوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے بلدیہ تہران نے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ بلدیہ کے اہلکار مختلف مقامات پر جمع ہونے والا کچرا گاڑیوں میں ڈال کر لے جارہے ہیں۔

جشن غدیر کے دوران انتخابات میں شرکت کی دعوت کا خوبصورت انداز

جشن غدیر کے بعض شرکاء شہید قاسم سلیمانی کی تصویر اٹھائے لوگوں کو انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کی دعوت دیتے نظر آ رہے ہیں۔

مکمل خبر کے لئے کلک کریں

دس کلومیٹر غدیری دسترخوان، کرمانشاہ کے قبائل کا موکب

دس کلومیٹر غدیری دسترخوان کے موقع پر کرمانشاہ کے قبائل کی طرف سے تازہ روٹی پکانے کا موکب لگایا گیا ہے۔ خیابان دماوند پر موجود موکب میں مختلف قبائل کے لوگ روٹی پکا کر جشن کے شرکاء کی تواضع کررہے ہیں۔

ولی عصر اسکوائر پر غدیریوں کا ازدحام، مہر نیوز کے نامہ نگار کی رپورٹ

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی غدیر کے موقع پر موکبوں سمیت مختلف انتظامات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

غدیر کے دس کلومیٹر طویل روٹ پر لوگ مختلف گروپوں میں نماز مغربین ادا کر رہے ہیں اور نماز کی ادائیگی کے بعد جشن ولایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جشن غدیر کے شرکاء کی تعداد میں مسلسل اضافہ

تہران میں اس سال کے دس کلو میٹر طویل جشن غدیر کو شروع ہوئے چند گھنٹے ہوچکے ہیں لیکن ابتدا میں ہی شرکاء کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ 

 تھیٹر میٹرو شہر کا ایک ایسا اسٹیشن ہے جہاں سے لوگ جشن کے راستے پر داخل ہوسکتے ہیں۔

 پچھلے سالوں کے مقابلے میں، یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس سال تہران میں ہونے والا غدیری جشن نہایت پرجوش اور پر ہجوم ہے۔ 

واضح رہے کہ تہران میٹرو رات گیارہ  بجے تک مفت سروس کے لئے آمادہ ہے۔

دس کلومیٹر غدیری دسترخوان، ہزاروں غبارے فضا میں چھوڑے گئے

عید غدیر کے جشن کے دوران تہران میں ہزاروں غبارے فضا میں چھوڑے گئے۔ اس موقع آسمان میں ہر طرف غبارے نظر آرہے تھے۔ اس منظر کو دیکھ کر ریلی کے شرکاء محظوظ ہوئے۔

امام حسین (ع) اسکوائر میں جشن غدیر کے شرکاء کا سیل رواں

جشن غدیر کے موقع پر عاشقانِ علی پر رحمتوں کی بارش

اس وقت تہران میں جشن پورے زور و شور سے جاری ہے، علی کے چاہنے والے غدیریوں پر رحمتوں کی بارش برسنے لگی ہے۔ شرکائے جشن بارش سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور امام حسین اسکوائر میں جشن جاری ہے۔

تہران میں جشن غدیر، آزادی اسکوائر پر آتش بازی کے فضائی مناظر

جشن غدیر میں مومنین و مومنات کی کثیر تعداد موجود تھی، جشن کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

News ID 1924952

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha