امام رضا(ع)
-
حرم رضوی میں ولادت امام رضا (ع) کی مناسبت سے جشن
گزشتہ شب اسلامی جمہوریہ ایران کے روحانی شہر مشہد مقدس میں عوام کی کثیر تعداد نے حرم مطہر رضوی کا رُخ کیا اور امام رضا علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے جشن منایا۔ اس حوالے سے حرم مطہر رضوی کو برقی قمقموں اور پھولوں کے گلدستوں سے سجایا گیا تھا۔ حرم کے گرد چائے کی سبیلیں لگائی گئیں تھیں۔
-
حرم حضرت معصومہ (س) قم میں امام رضا (ع) کی شب ولادت کی مناسبت سے جشن
قم- حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی شب ولادت باسعادت کی مناسبت سے محفل جشن و سرور منعقد ہوئی۔
-
امام رضا علیہ السلام سے اظہارِ عقیدت کیلئے تہرانیوں کا عظیم اجتماع
امام رضا علیہ السلام سے اظہارِ عقیدت کرنے کیلئے تہرانی عوام کا عظیم الشان اجتماع، کل خراسان اسکوائر تہران میں منعقد ہوا جس میں تہران بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
-
ویڈیو| ولادت امام رضاؑ کی مناسبت سے حرم حضرت معصومہ (س) کو پھولوں سے سجایا گيا
قم- ولادت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی ضریح مطہر کو پھولوں سے سجایا گيا۔
-
حرم امام رضا علیہ السلام میں برف باری کے خوبصورت مناظر
حرم امام علی رضا علیہ السلام مشہد مقدس میں برف باری کے خوبصورت مناظر
-
شہادت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے حرم مطہر میں عزاداری
فرزند رسول اکرم حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے عالم اسلام سوگوار ہے اور اسلامی جمہوری ایران کے شہرمشہد مقدس میں بارگاہ حضرت امام رضا علیہ السلام میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے لاکھوں زائرین کا ایک عظیم اجتماع موجود ہے۔
-
حرم امام رضاؑ میں خطبہ خوانی کی تقریب منعقد
حرم مطہر حضرت امام رضا علیہ السلام میں آسمان امامت اور ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے امام علی بن موسی الرضا کی شہادت کیم ناسبت سے خطبہ خوانی کی تقریب منعقد ہوئی۔
-
مہر میگزین کی خصوصی رپورٹ؛
بادشاہ بھی بن جاؤں تو بھی زائرین کے جوتے پالش کرنا نہیں چھوڑوں گا!
علی ہاشمی کہتے ہےکہ میں امام رضا ﴿ع﴾ سے چاہتا ہوں اگر سب سے بڑا کروڑ پتی انسان، حتی کہ کسی ملک کا بادشاہ بھی بن جاؤں تو مجھے دوبارے یہاں آنے کی اجازت دیں اور حرم کے پاس ان کے زائرین کے جوتے پالش کرتا رہوں۔
-
حضرت امام رضا (ع) نے دین اسلام کی اساس اوربنیاد کو مضبوط کیا
پاکستان کے ممتاز عالم دین اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے حضرت امام علی بن موسی رضا (ع) کے یوم ولادت باسعادتکی مناسبت سے اپن ےپیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام رضا (ع) نے دین اسلام کی اساس اوربنیاد کو مضبوط و مستحکم کیا۔
-
صوبہ لرستان میں حضرت امام رضا (ع) کی ولادت کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع
ایران کے صوبہ لرستان کے صدر مقام خرم آباد میں حضرت امام رضا (ع) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔
-
اہل بیت (ع) کی مثال سفینہ نوح جیسی ہے، جواس پرسوارہوگا وہی نجات پائے گا
حضرت امام رضا علیہ السلام نے فرمایا: اہل بیت (ع) کی مثال سفینہ نوح جیسی ہے، جواس پرسوارہوگا وہی نجات پائے گا ۔
-
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم کی موجودگی میں مجلس عزا منعقد
حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
-
رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت امام رضا (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت امام رضا (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔
-
حرم رضوی میں خطبہ خوانی کی تقریب منعقد
حرم مطہر حضرت امام رضا علیہ السلام میں آسمان امامت اور ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے امام علی بن موسی الرضا کی شہادت کیم ناسبت سے خطبہ خوانی کی تقریب منعقد ہوئی۔۔
-
امام رضا (ع) : صلہ رحم اورپڑوسیوں کے ساتھ اچھاسلوک کرنے سے مال میں اضافہ ہوتا ہے
آسمان امامت اور ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی الرضا نے فرمایا: صلہ رحم اورپڑوسیوں کے ساتھ اچھاسلوک کرنے سے مال میں اضافہ ہوتا ہے۔
-
حضرت امام رضا (ع) کی شہادت کی آمد کے موقعہ پر مشہد میں مواکب لگانے کا اہتمام
ماہ صفر کے آخری ایام اور حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی آمد کے موقعہ پر عزاداروں کی خدمت رسانی کے لئے مشہد میں مواکب لگانے کا اہتمام کیا گيا
-
حضرت امام رضا (ع) کی ضریح مبارک سے غبار صاف کرنے کی تقریب منعقد
محرم الحرام کی آمد کے موقع پر مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی ضریح مطہر سے غبار صاف کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
-
پاکستان کے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی مشہد مقدس میں روضہ امام رضا (ع) پر حاضری
پاکستان کے چیئرمین سینیٹ پاکستان صادق سنجرانی نے مشہد کا دورہ کیا اورحضرت امام رضا (ع) کے مقدس روضے میں حاضری کے ساتھ آستانہ قدس رضوی کے مختلف اداروں کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔
-
حضرت امام رضاعلیہ السلام کےعلمی کمالات
محمدبن عیسی یقطینی کابیان ہے کہ میں نے حضرت امام رضاعلیہ السلام سے پوچھے گئے تحریری مسائل کو اکٹھا کیا تو ان کی تعداد اٹھارہ ہزار تھی ۔
-
سلام امام رضا (ع)
اس ویڈیو میں عشرہ کرامت کی مناسبت سے ابو الفضل بختیاری کی آواز میں امام ہشتم کی بارگاہ میں سلام پیش کیا جاتا ہے۔
-
آیت اللہ رئیسی کا میلاد امام رضا (ع) کی مناسبت سے حرم رضوی میں خطاب
اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے حرم رضوی میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے خطاب کیا۔
-
حضرت امام رضا (ع) کے حکمت و دانش کے خزانہ سے اپنے اور غیر سبھی فیض یاب ہوتے تھے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت پر تمام محبان اہلبیت (ع) کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے دور حیات میں علم و فضل، زہد وتقویٰ کے اعتبار سے کوئی آپ کا ثانی نہیں تھا۔
-
حرم حضرت معصومہ (س) میں حضرت امام رضا (ع) کی ولادت کی مناسبت سے محفل جشن و سرور منعقد
قم میں حرم مطہر حضرت معصومہ (س) میں حضرت امام رضا (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے محفل جشن و سرور منعقد کی گئی اور حرم مطہر کو چراغاں کیا گیا۔
-
تبریز میں حضرت امام رضا (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے نور افشانی
ایران کے شہر تبریز میں آسمان امامت اور ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام رضا (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے نور افشانی کی تقریب منعقد ہوئی۔
-
خداوند متعال کا ارشاد: کلمہ لَا إِلَہ إِلَّا اللَّہ میرا مضبوط قلعہ ہے
حضرت امام رضا (ع) حدیث سلسلۃ الذہب میں فرماتے ہیں کہ خداوند متعال کا ارشاد ہے: کلمہ لَا إِلَہ إِلَّا اللَّہ میرا مضبوط قلعہ ہے، پس جو بھی میرے اس قلعہ میں داخل ہو گا وہ میرے عذاب سے محفوظ رہے گا۔
-
امام رضا (ع): حضرت امام حسین (ع) کے قاتل بخشے نہ جائیں گے ان کا بدلہ خدا لے گا
امامت اور ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام رضا علیہ السلام نے فرمایا: امام حسین (ع) کے قاتل بخشے نہ جائیں گے ان کابدلہ خدا لے گا۔
-
حضرت امام رضا (ع) کا حرم سیاہ پوش
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کی مناسبت سے حرم رضوی کو سیاہ پوش کردیا گیا ہے۔
-
طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ حضرت امام رضا (ع) کی زيارت
مشہد مقدس میں زائرین طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کرتے ہیں۔
-
حرم معصومہ (س) میں حضرت امام رضا (ع) کی شہادت کی مناسبت سے عزاداروں کا حضور
قم میں حرم حضرت معصومہ (س) میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے زائرین نے طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ عزاداری میں بھر پور شرکت کی۔
-
حرم رضوی میں عزادروں کا اجتماع
حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے حرم رضوی میں طبی پرٹوکول کی رعایت کے ساتھ عزاداروں کا عظیم اجتماع منعقد ہوا۔