4 ستمبر، 2024، 11:15 AM

صدر پزشکیان کی مشہد میں مجلس عزا میں حاضری

صدر پزشکیان کی مشہد میں مجلس عزا میں حاضری

صدر پزشکیان نے مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر مجلس عزا میں شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے پہلے صوبائی دورے میں مشہد مقدس میں موجود ہیں جہاں انہوں نے صوبائی حکام اور مقامی تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات کی۔

حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے صدر پزشکیان نے مقامی ماتمی انجمن ہئیت آل یاسین کے زیر اہتمام ہونے والی مجلس عزا میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مختلف ممالک اور ایران کے مختلف شہروں سے 50 لاکھ سے زائد زائرین مشہد مقدس آئے ہیں۔

News ID 1926389

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha