3 ستمبر، 2024، 1:05 PM

پزشکیان کا دورہ مشہد، ہمیشہ عوام کی خدمت کی کوشش کریں گے

پزشکیان کا دورہ مشہد، ہمیشہ عوام کی خدمت کی کوشش کریں گے

ایرانی صدر پزشکیان اپنے پہلے صوبائی دورے پر مشہد مقدس پہنچ گئے اور حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مقدس میں حاضری دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے پہلے صوبائی دورے کے سلسلے میں خراسان رضوی کے مرکز مشہد پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مقدس میں حاضری دی۔

مشہد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے شہید ہاشمی نژاد ائیرپورٹ پر مقامی حکام نے ان کا صدر مملکت کا استقبال کیا۔

یہ صدر پزشکیان کا صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد کسی بھی ایرانی صوبے کا پہلا دورہ ہے۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ عباس عراقچی اور محمد جواد ظریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

صدر پزشکیان نے صوبائی تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ عوام کی ہمراہی کے بغیر کوئی بھی کام انجام نہیں دیا جاسکتا ہے۔ ہمارا حقیقی ہدف عوا کی خدمت اور ان کی خوشنودی ہے جس کے لئے ہمیشہ کوشش کی جائے گی۔

مشہد کی جانب واک کرنے والے زائرین کے درمیان صدر پزشکیان کی آمد

پزشکیان کا دورہ مشہد، ہمیشہ عوام کی خدمت کی کوشش کریں گے

پزشکیان کا دورہ مشہد، ہمیشہ عوام کی خدمت کی کوشش کریں گے

پزشکیان کا دورہ مشہد، ہمیشہ عوام کی خدمت کی کوشش کریں گے

انہوں نے کہا کہ اگر عوام کو حکومت پر اعتماد ہوجائے تو ہر شعبے میں آزادی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی جائے گی کیونکہ عوام کے ہی مفاد میں کام ہورہا ہے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ حکومت عوام اور تاجروں سے جو کچھ وصول کرتی ہے، ان کے مفاد میں لیتی ہے کیونکہ اسی سے سڑکیں بنتی ہیں اور ترقیاتی کام انجام دیتے ہیں۔

صدر پزشکیان نے حرم حضرت امام رضا علیہ السلام میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راہ ولایت پر ہم گامزن رہیں گے۔ اس راستے کو کبھی نہیں چھوڑیں گے اور عوام کی خدمت کریں گے۔

صدر مملکت نے مشہد کی طرف پیدل سفر کرنے والے زائرین کے ہمراہ بھی سفر کیا اور لوگوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے راستے میں موجود موکبوں کا بھی دورہ کیا اور منتظمین سے گفتگو کی۔

News ID 1926368

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha