گزشتہ شب اسلامی جمہوریہ ایران کے روحانی شہر مشہد مقدس میں عوام کی کثیر تعداد نے حرم مطہر رضوی کا رُخ کیا اور امام رضا علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے جشن منایا۔ اس حوالے سے حرم مطہر رضوی کو برقی قمقموں اور پھولوں کے گلدستوں سے سجایا گیا تھا۔ حرم کے گرد چائے کی سبیلیں لگائی گئیں تھیں۔
آپ کا تبصرہ